ابنا: افغانستان کے سيکورٹي حکام نے اعلان کيا ہے کہ نيٹو کے جنگي طياروں نے مشرقي صوبے کنڑ کے علاقے بالاخور ميں شديد بمباري کي، جس ميں کم ازکم نو افراد مارے گئے ہيں -
نيٹو کے يہ حملے ايک ايسے وقت کئے گئے ہيں جب پير کو افغانستان سے متعلق بون کانفرنس شروع ہورہي ہے -
نيٹو اور امريکا نے اپنے حملوں کے ذريعے بارہا افغانستان کي خود مختاري اور اس کي ارضي سالميت کي خلاف ورزي کي ہے جس کے نتيجے ميں افغان عوام ميں امريکا اور نيٹو کے تئيں شديد غم وغصہ پايا جاتا ہے -
افغان عوام نے بارہا ملک کے مختلف علاقوں ميں امريکا مخالف مظاہرے کرکے اپنے ملک سے امريکي فوج کے انخلا کا مطالبہ کيا ہے - افغان عوام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک ميں اسي وقت امن و امان قائم ہوگا جب قابض قوتيں نکل جائيں گي
...............
/169