ابنا: اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ میں مظاہروں کا دائرہ یونیورسٹیوں میں تک بھی پھیلتا جارہا ہے۔اس رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ مظاہرین کی سرکوبی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکہ کے آئین کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ امریکی حکام کے بھی روانہ کردی ہے۔
اس رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ امریکی حکومت وال اسٹریٹ کے مظاہرین کے حقوق کا دفاع کیوں نہیں کرتی ہے۔ دریں اثناء پورٹ لینڈ کے حکام نے کہا ہےکہ پولیس نے وال اسٹریٹ تحریک کے متعدد حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی پولیس نے وال اسٹریٹ تحریک کے بہت سے حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔
........
/169