ابنا: حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے فارس خبر رسان ایجنسی سے گفتگو کے دوران یورپی یونین کی حالیہ ایران مخالف پابندیوں کے بے نتیجہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ تہران نے کبھی بھی پابندیوں کا خیر مقدم نہیں کیا ہے لیکن پابندیوں کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ایران ان پابندیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے۔
فلاحت پیشہ نے یورپی ممالک اور برطانیہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کو مختلف قرار دیتے ہوۓ کہا کہ برطانیہ تہذیبی اعتبار سے ایران میں منفی کردار ادا کرتا رہا ہے اور یورپی ممالک کو یہ بات سمجھ لینی چاہۓ اور ان کو پابندیوں کی پالیسی کی حمایت نہیں کرنی چاہۓ۔ فلاحت پیشہ نے ایران کے سنٹرل بینک کے خلاف لگائی جانے والی پابندی اور ایران سے یورپی ممالک کے سفیروں کو واپس بلاۓ جانے کی کوشش کو برطانیہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ لندن ہمیشہ ایران پر ضرب لگانے کے درپے رہا ہے۔...............
/169