ابنا: افغان صدر حامد کرزائی، جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اس ایک روزہ کانفرنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے جس میں ایک سو کے قریب ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے ایک ہزار کے قریب مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صلاحی اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سمیت ساٹھ کے قریب دیگر ممالک کے وزراء خارجہ بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے اپنے شمالی علاقے میں نیٹو کے ایک حملے میں چوبیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج کے طور پر اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جرمنی کے شہر بون میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہونے والی ایک روزہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلے کو افسوس ناک تو قرار دیا ہے لیکن ان کے بقول پاکستان کا یہ فیصلہ خودمختاری پر مبنی ہے۔
........ /169