3 دسمبر 2011 - 20:30

خاران......بلوچستان کے علاقے خاران میں قائم شمسی ائیر بیس پرتعینات امریکیوں کا سامان لینے کیلئے ایک طیارہ پہنچ گیا جس میں سامان کی لوڈنگ شروع ہوگئی جبکہ ائیرپورٹ کے اردگرد سیکورٹی سخت کردی گئی۔

ابنا: خاران سے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے 11دسمبر تک شمسی ائیربیس خالی کرنے کے احکامات کے بعدامریکی اہلکاروں کے سامان کولینے کیلئے ایک طیارہ شمسی ائیربیس پر پہنچ گیا ہے جس میں امریکی اہلکاروں کے سامان کی لوڈنگ شروع ہوگئی جبکہ ائیرپورٹ اور طیارے کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شمسی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے طیارے میں ابتدائی طور پر سامان افغانستان کے بگرام ائیرپورٹ گیا جائے گا جبکہ امریکی اہلکاروں کا مکمل انخلا چند دنوں میں متوقع ہے۔  ......

/169