ابنا: بحرین میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے کھڑی بس میں دھماکہ ہوا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دارالحکومت منامہ میں برطانوی سفارتخانے کے قریب پارک کی گئی منی بس میں دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تحقیقات کے لیے علاقے کو فوری طور پر سیل کردیا گیاہے اور حفاظتی انتظآمات سخت کردیئے گئے ہیں.
بحرین میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے مشکوک دھماکے کے بارے میں بحرینی راہنماؤں نے تشویش ظاہری کرتے ہوئے اس کو مشکوک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا انقلاب پرامن ہے اور اس میں تشدد کے لئے کوئی راہ نہیں ہے تا ہم یہ دھماکہ آل خلیفہ کی نئی شرارت بھی ہوسکتا ہے اور درحقیقت آل خلیفہ حکومت اس طرح کے انحرافی اقدامات کرکے عوام کے پر امن انقلاب پر تشدد کا الزام لگانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ برطانوی اور امریکی پولیس بھی حال میں آل خلیفہ حکومت کو بچانے کے لئے فعال ہوگئی ہے اور حال ہی میں امریکہ نے آل خلیفہ کو بحرین کا انقلاب کچلنے کے لئے دسمبر کے آخر تک کا ٹاسک دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایسا نہ کرسکی تو اس کو جنوری 2012 میں رخصت ہونا پڑے گا چنانچہ آل خلیفہ اپنے آقاؤں کی براہ راست حمایت سے اپنی پوری طاقت صرف کرکے انقلاب کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے گو کہ صاحبان عاشورا محرم اور صفر میں کم ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہیں۔
یاد رہے یہ دھماکہ برطانوی سفارت خانے کے سامنے ہوا ہے اور یہ مسئلہ اس واقعے کو مزيد مشکوک بنا رہا ہے کیونکہ اب برطانیہ اعلانیہ طور پر اس سلسلے میں تحقیقات میں حصہ لینے کا اعلان کرسکے گا اور بڈھا استعمار مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کرسکے گا۔ ......../169 - 110