ابنا: روس میں چھٹے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوا امید ہے کہ وزیر اعظم ولادیمیر پوتن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو سبقت حاصل ہوگی۔ روس کے انتہائی مشرقِی علاقوں کماچٹکا اورچکوٹکا کے ووٹروں نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کردیا،فیڈرل اسمبلی کے ایوان زیریں ڈوما کی 450 نشستوں کیلئے 7 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق 110 ملین ووٹرز 96 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ .........
/169