2 دسمبر 2011 - 20:30

بحرين کي حکومت نے عوام کي سرکوبي کے لئے ميامي کے سابق پوليس کمانڈر سے مدد کي درخواست کي ہے۔

ابنا: بحرين ميں جہاں ايک طرف عوامي مظاہرين کے خلاف حکومت کے وحشيانہ اقدامات جاري ہيں وہيں دوسري طرف حکومت نے اعلان کيا ہے کہ بحرين نے امريکي رياست فلوريڈا کے شہر ميامي کے پوليس کمانڈر جان ٹيموتھي سے مدد کي درخواست کي ہےـ

بحرين کي وزارت داخلہ نے بھي دعوي کيا ہے کہ شہريوں کے حقوق کي پاسداري کے لئے امريکي اور برطانوي ماہرين کي خدمات حاصل کي جا رہي ہيں ـ

آل خليفہ حکومت نے امريکہ اور برطانيہ سے مدد لينے کے علاوہ سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات سے فوجي بھي منگوائے ہيں تاہم عوامي مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہےـ بحرين ميں حکومت کے خلاف عوامي تحريک چودہ فروري سے شروع ہوئي ہےـ

مظاہرين پر سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں زخمي ہو چکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔...............

/169