ابنا: اسلامي مزاحمتي تحريک حماس اور الفتح نے گزشتہ مہينے باہمي اختلافات کے خاتمے کے لئے قومي آشتي معاہدے پر دستخط کئے تھے ليکن فلسطيني اتھارٹي کي جانب سے پيدا ہونے والي رکاوٹوں کي وجہ سے اس معاہدے پر تاحال عملدرآمد نہيں کيا جاسکا ہے-قومي حکومت کے قيام کے لئے پورے فلسطين ميں عام انتخابات کرانا اور مغربي کنارے کے علاقے ميں سياسي بنيادوں پر کي جانے والي گرفتاريوں کا سلسلہ بند کرنا اس معاہدے کي اہم شقيں تھيں- اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے ايک اعلي عہديدار صلاح البردويل نے صہیوني ریاست کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاري رکھنے اور اندروني اختلاف کے خاتمے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ فلسطيني اتھارٹي کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت پارليماني انتخابات کے بعد فلسطين ميں قومي حکومت قائم کي جائے گي- فلسطين ميں عام انتخابات چار مئي کو کرائے جانے کي توقع ہے- بردويل نے قاہرہ ميں حماس کے سنيئر رہنما خالد مشعل اور فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمود عباس کے درميان ہونے والي حاليہ ملاقات کي حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ بائيس دسمبر کو قاہرہ ميں ايک اور اجلاس ہوگا جس ميں تمام فلسطيني تنظيموں کے نمائندے شريک ہوں گے۔ادھر تحريک جہاد اسلامي کے رہنما احمد مدلل نے قومي آشتي کو صہيوني ریاست کے مقابلے کا صحيح راستہ قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ان کي جماعت قومي آشتي معاہدے کي پوري طرح حمايت کرتي ہے-
جہاد اسلامي کے سينئر عہديدار نے قومي اقدار کے تحفظ اور عوام کے حقوق کي بحالي کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے ساتھ سازشي مذاکرات فلسطينيوں کے حقوقي کي تباہي کا باعث ہيں- انہوں نے کہا کہ اسرائيل کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہيں اور ہمارے پاس آگے بڑھنے کے لئے باہمي اتحاد کے سوا کوئي اور راستہ باقي نہيں بچا ہے- عوامي محاذ برائے آزادي فلسطين نے بھي فلسطينيوں کے درميان اتحاد کو ضروري قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات ميں قومي آشتي معاہدے پر عملدرآمد اور اختلافات کا خاتمہ ضروري ہے۔.........
/169