پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی یوم عزاداری حضرت علی اصغر ـ جو کہ ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو منایا جاتا ہے ـ پاکستان کے اٹھائیس شہروں میں منایا گیا۔ جن میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، ساہیوال، علی پور، مظفر گڑھ، چکوال، لیہ، بھکر، چوک اعظم، کوئٹہ، پشاور، گلگت، فیصل آباد، تاندلیانوالہ، گوجرانوالہ اور دوسرے بڑے اور چھوٹے شہر شامل ہیں۔ کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں یہ مراسمات مرکزی سطح پر ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں ’’عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام‘‘انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ دنیا بھر بشمول امریکا،برطانیہ،یورپ،افریقا،عرب ممالک، ایران، عراق، لبنان، شام، ہندوستان، پاکستان سمیت تمام ممالک میں ۶ محرم الحرام کو ’’عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام‘‘منایا گیا۔اس مناسبت سے مجالس عزاء، جلوس ہائے عزاء اور نوحہ خوانی کے خصوصی پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ عزاداری کے اجتماعات میں اس عزم کے ساتھ موجود ہیں کہ عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا کے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام سے تجدید عہد کر رہی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت علی اصغر علیہ السلام کے مطابق پروان چڑھا کر اسلام کی سر بلندی اور امام زمانہ (عج) کے رکاب میں جہاد کے لئے تیار کریں گی۔حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ’’عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ پاکستان بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عزاداران سیدالشہداء (ع) کو کمسن فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110