ابنا: بحرين کے ہزاروں باشندوں نے پورے ملک ميں مظاہرے کرکے عام شہريوں کے خلاف مظالم اور جرائم کا ارتکاب کرنے کي بنا پر عالمي عدالتوں ميں بحريني حکام پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا -
بحرين کےعوام نے ان مظاہروں ميں اپنے ملک سے سعودي عرب کي فوج کے نکل جانے کا بھي مطالبہ کيا - بحريني مظاہرين نے يہ بھي اعلان کيا کہ وہ اپنے جائز مطالبات اور حقوق پورے ہونے تک پرامن مظاہرے جاري رکھيں گے-
دوسري طرف بحريني عوام کے پرامن مظاہروں پر بحريني اور سعودي فوجيوں نے طاقت کا استعمال کيا اور مظاہرين پر فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گيس کا بھي استعمال کيا - فوجيوں نے مظاہرين پر ايسے گرينيڈ سے بھي حملہ کيا جو زہريلي گيسوں سے تيا رکئے گئے ہيں -
اس درميان بحرين کے ان ملازمين اور محنت کشوں نے جنھيں حکومت نے ان کي نوکريوں سے نکال ديا ہے بحرين کي وزارت محنت کي عمارت کے سامنے اجتماع کرکے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں اور ملازمين کو ان کي نوکريوں سے برطرف کرنے کے اقدام کي مذمت کي - بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج گذشتہ فروري ميں شروع ہوا تھا جس کے دوران اب تک سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-
........
/169