ابنا: امریکی پولیس نے کل لاس اینجلس اور فلاڈلفیا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کے خیمے اکھاڑ دیۓ اور تین سو پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا جس کے بعد وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مستقبل قریب میں بندرگاہوں کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی پولیس نے ڈیلاس ، نیو ارولئون ، اوک لینڈ ، پورٹ لینڈ اور نیویارک میں مظاہرین کو منتشر کردیا لیکن مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دس دسمبر کو بڑی بندرگاہوں میں سرگرمیان بند کروا دیں گے۔ اوک لینڈ پر قبضہ کرو تحریک نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم مزدوروں کے استحصال کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ ان بندرگاہوں کی سرگرمیاں بند کرائيں گے۔ اس کے علاوہ ہمارا یہ اقدام پولیس کے تشدد آمیز رویۓ کے خلاف ردعمل بھی ہے ۔............. /169
30 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 281559
امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اعتراض کرنے والوں نے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے کیمپوں پر پولیس کے حملے کے بعد بندر گاہوں پر قبضے کی دھمکی دے دی ہے۔