30 نومبر 2011 - 20:30

افغانستان میں کام کرنے والے سات پاکستانی انجینئرزاور ملازمین کو اغوا کرلیاگیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں کام کرنے والے سات پاکستانی انجینئرزاور ملازمین کو اغوا کرلیاگیا ہے۔ صوبہ لوگر کے پولیس سربراہ چیف غلام سخی کے مطابق کابل کے قریب طالبان کے علاقے میں سات پاکستانی انجینئرزاور ملازمین کواغوا کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افراد ایک اسپتال کے تعمیراتی پروجیکٹ میں کام کرتے ہیں۔ تعمیراتی مقام سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت پاکستانیوں کونامعلوم جگہ لے گئے ہیں۔ پولیس سربراہ کے مطابق سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے اور مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔........

/169