30 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی میں 8شدت پسند ہلاک جبکہ 3ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی میں 8شدت پسند ہلاک جبکہ 3ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی کے علاقوں ماموزئی، خادیزئی، شکر پنگی میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 8 طالبان شدت پسندہلاک اوران کےتین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف 18روز سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک 170سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ 3اعلیٰ فوجی افسران سمیت 15اہکار ہلاک  اور 22سے زائد زخمی ہوئے ہیں. .......

/169