29 نومبر 2011 - 20:30

واشنگٹن ... امریکا کا کہنا ہے جرمنی میں ہونے والی بون کانفرنس افغانستان کے مستقبل کے لیے اہم ہے، اس میں شرکت کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ابنا: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے براہ راست آگاہ نہیں کیا،انھوں نے مزید کہا کہ مستحکم، محفوظ اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے۔ افغانستان کے مستقبل میں اس کے پڑوسی ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
.......

/169