29 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گيا تو ایران کا جواب نہایت شدید ہوگا۔

ابنا:  بریگيڈیر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مھر نیوز ‎سے گفتگو میں ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکیاں کوئي نئي بات نہیں ہیں اور ایران کے دشمن نفسیاتی جنگ کی غرض سے اس طرح کے پروپگينڈے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے دھمکیوں کے مقابل ہوشیاری اور بیداری کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ اگر ایران کے دشمنون نے کوئي غلطی کرنے کی کوشش کی تو ان کا شیرازہ بکھر جائے گا۔.......

/169