28 نومبر 2011 - 20:30

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر گذشتہ دنوں یکم محرم الحرام کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی عزادران امام حسین علیہ السلام پر شدید فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شیعہ بزرگ نیر زیدی شہید ہو گئے ہیں۔

ابنا: یکم محرم الحرام کو نمائش چورنگی پر کالعدم گروہوں کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے احتجاج کرنے والے عزادارا ن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے چار شیعہ افراد میں سے نیر زیدی شہید ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کے بقول یکم محرم الحرام کے روز نمائش چورنگی پر دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد پولیس اور رینجرز کی اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجہ میں شیعہ بزرگ نیر زیدی کا دم گھٹ گیا تھا جو گذشتہ دو روز سے زیر علاج تھے تاہم انھوں نے منگل کے جام شہادت نوش کیا۔واضح رہے کہ شہید نیر زیدی کا تعلق پاک حیدری اسکاؤٹس گروپ سے تھا۔

شہید کا جسد خاکی شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈمنتقل کردی گئی ہے۔

........

/169