ابنا: پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ ان حملوں پر نیٹو کی معافی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی معافی سے امریکی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کے زخم نہیں بھریں گے۔ جنرل اطہر عباس نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے متعدد مرتبہ پاکستان پرحملے کئے ہیں جن میں دسیوں فوجی جاں بحق اور دوسو پچاس زخمی ہوچکے ہیں۔ یاد رہے پاکستان کی مہمند ایجنسی پر امریکہ نے شرمناک جارحیت کے بعد صرف اظہار افسوس پر اکتفا کیا ہے۔ادھر پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں نیٹو کی فوج پر حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے مغربی اور افغاں ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔ ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی مہمند ایجنسی پر نیٹو کا حملہ نیٹو اور افغاں فوج کے دفاع کے لئے تھا۔ دوسری جانب چین نے پاکستان پر امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے اس حملوں پر افسوس کا اظہار کیا۔........ /169
27 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280955
پاکستان نے مہمند ایجنسی پر نیٹو کے حملوں پر معافی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے سنگين نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔