ابنا: کاظم جلالی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف یوکیا امانو کی تازہ رپورٹ سیاسی کھیل ہے اور ایک فنی اور تکنیکی ادارے کی رپورٹ میں ابہام پیدا کرنے والے الفاظ استعمال نہیں ہونے چاہییں بلکہ مستدل باتوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آمانوکی رپورٹ میں جوباتیں تکنیکی ہیں تہران ان کا فنی اور تکنیکی لحاظ سے جواب دے گا تاہم اس رپورٹ میں بہت سی باتیں سیاسی ہیں۔ کاظم جلالی نے کہا کہ آئي اے ای اے کو چاہیے کہ ایران کےخلاف الزامات کے دلائل پیش کرکے تاکہ ایران ان کا جواب دے سکے لیکن آئي اے ای اے کے پاس ایران کے خلاف کوئي بھی ثبوت نہیں ہے کیونکہ وہ صرف ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ اور پروپگينڈا کرنا چاہتی ہے۔ جلالی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئي اے ای اے کی خلاف ورزیوں کےباوجود یورینیم کی افزودگي جاری رکھے گا۔........ /169
27 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280954
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران فنی دلیلوں سے آئي اے ای اے کی تازہ رپورٹ کا جواب دے گا۔