27 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں حمد بن عيسي آل خليفہ نے تحقيقاتي کميٹي کي سفاشات پر عملدرآمد کے لئے قومي کميٹي تشکيل دينے کا حکم ديا ہے جس کو عوام نے مسترد کرديا ہے -

ابنا: بحرين کے انقلابي عوام نے بادشاہ کے اس اقدام کو دھوکہ قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ايک نئي سازش تيار کر رہي ہےـ بحرين کے حکومت مخالف سياسي رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحقيقاتي کميٹي کي تشکيل اور اس کميٹي کي رپورٹ سب کچھ ايک سازش کے تحت تھي اور اس سازش کا مقصد ڈکٹيٹر حکومت کے خلاف عوامي تحريک کو ختم کرنا ہےـ ايک سياسي رہنما جعفر الحسابي نے بسيوني تحقيقاتي کميٹي کي رپورٹ اور حکومت کے ہاتھوں انساني حقوق کي خلاف ورزي کے اعتراف کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس طرح کي سيکڑوں رپورٹيں بھي تيار کر لي جائيں پھر بھي عوام کے ساتھ حکومت کے ظالمانہ رويئے ميں کوئي تبديلي نہيں آئے گي کيونکہ يہ رپورٹ پيش کئے جانے اور حکومت کي جانب سے جرائم کے اعتراف کے بعد فورا ہي مظاہرين کي سرکوبي کا نيا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گياـ انہوں نے بسيوني رپورٹ کو ملک کے خلاف امريکہ اور آل خليفہ حکومت کي ايک سازش قرار ديا اور کہا کہ بحريني عوام اپنے انقلاب کو انجام تک پہنچانے کے عزم ميں کوئي تزلزل پيدا نہيں ہونے ديں گے-

بحرين کے حکومت مخالف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے جرائم کا سلسلہ بند کئے جانے کا واحد طريقہ يہ ہے کہ اقوام متحدہ کي طرف سے واجب العمل قرارداد منظور کي جائے اور مجرمانہ کارروائيوں کے ذمہ داروں کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے ـ
بحرين کے سياسي رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي کے روزانہ ہزاروں معاملات سامنے آ رہے ہيں ـ ان کا کہنا ہے کہ جس حکومت کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہيں وہ انصاف قائم کرنے کي ذمہ داري کيسے پوري کر سکتي ہےـ بحرين کي رائے عامہ بھي بسيوني کي رپورٹ کو بھي منامہ اور واشنگٹن کي باہمي ساز باز کا ايک نيا رخ سمجھتي ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ بسيوني رپورٹ امريکہ اور آل خليفہ حکومت کي نئي سازش ہے جس کا مقصد عوام اور انقلابيوں کے خلاف حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالنا ہےـ حکومت انساني حقوق کي خلاف ورزي کا اعتراف کرکے مظاہرين کي ہمدردياں حاصل کرنے کي کوشش کر رہي ہے تا کہ مزيد چند سال تک يہ حکومت باقي رہ سکےـ بحرين ميں چودہ فروري سے انقلابي تحريک شروع ہوئي ہے جس ميں درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں کي تعداد ميں زخمي ہو چکے ہيں ـ

........

/169