ابنا: عبد اللہ صالح کي جانب سے مظاہرين پر ہونے والے حملوں ميں اب تک سيکڑوں کي تعددا ميں عام شہري مارے جا چکے ہيں تاہم صالح نے کہا کہ وہ بقول اس کے چند مہينے کے دوران حماقت آميز اقدامات کرنے والوں کے لئے عام معافي کا اعلان کرتا ہےـ يمن کے سرکاري ٹي وي چينل کے مطابق اس عام معافي کا اطلاق ان افراد پر نہيں ہوگا جو ايوان صدر پر ہونے والے حملے ميں شامل تھےـ
تين جون کو ہونے والے اس حملے ميں صالح بري طرح زخمي ہو گيا تھاـ دوسري جانب صوبہ ابين ميں مسلح افراد نے گھات لگاکر فوج کي گاڑي پر حملہ کيا جس ميں دو افراد مارے گئےـ يمن کے ايک عہديدار نے بتايا کہ حملہ آوروں نے دوفس نامي علاقے ميں فوجيوں پر حملہ کياـ حملے ميں تين فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں ـ اس حملے کے بعد شروع ہونے والي جھڑپ جاري ہے-
........
/169