27 نومبر 2011 - 20:30

چین نے نیٹو فورسز کی جانب سے پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: چین نے نیٹو فورسز کی جانب سے پاکستنا کی سلالہ چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو نیٹو فورسز کے پاکستانی فوجیوں پر حملے پر شدید افسوس اور صدمہ ہوا ہے۔چین نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری،سلامتی اور آزادی کا احترام کرنا چاہیے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔........

/169