ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ مغربی ممالک دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کے لیے کوشاں انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں اقتدار کی تبدیلی کروانے اور ان ممالک کے عوام پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی کوششیں ثابت کرتی ہیں کہ مغرب اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے اپنی معیشت کو فروغ کو دیا جانا چاہیے جبکہ مغرب دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور تاریخ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس طرح اپنے اقتصاد کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے.........
/169