25 نومبر 2011 - 20:30

موغادیشو: صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک الشباب باغیوں اور حکومت نواز گروپ اہلوسنہ کے درمیان جھڑپ کے دوران 16 شہریوں سمیت 79 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 12 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ابنا: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے علاقے گل کدود میں القاعدہ سے منسلک الشباب باغیوں اور حکومت نواز گروپ اہلوسنہ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے 63 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دونوں اطراف سے متعدد جنگجو زخمی اور 12 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ کے دوران 16 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں خواتین اپنے بچوں سمیت نقل مکانی کر گئی ہیں۔........

/169