22 نومبر 2011 - 20:30

شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں شیعہ علما کونسل کے صدر علامہ شیخ مرزہ علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

ابنا: اجلاس میں شیعہ علما کونسل گلگت سٹی ، ضلعی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ جے ایس او گلگت کی ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے علما کرام کے تقرر ، سیکورٹی کے اتنظامات اور جلوس ہائے عزا کی نگرانی و انتظامات کیلئے مختلف عزاداری کمیٹیاں بنائی گئی جبکہ مقامی انتظامیہ کیساتھ محرم سے قبل ملاقاتوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے صدر حجتہ السلام علامہ شیخ مرزہ علی نے گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور ٹارگلنگ کے واقعات پر شدید غم وغصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اقتدار سے دہشت گردوں اور شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ملت جعفریہ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کو علاقہ بدر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو ایام عزا کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقنیی بنانے کی ہدایت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110