ابنا: سعودی عرب میں ایک سیاسی فعال توفیق السیف نے رائٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے مشرق میں 3 سعودی شہری سعودی حکومت کےجلادوں کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اپنے جلادوں کے حملے کی تحقیق کے لئے ایک ٹیم القطیف بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قطیف میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کے حملے میں حالیہ دنوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ رائٹر کے مطابق سعودی حکومت نے 17 افراد کو طویل مدت تک جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا ہے۔ یمن اور بحرین میں عوامی تحریک کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میۂ بھی لوگ سعودی عرب کی امریکہ نواز وہابی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ...........
/169