21 نومبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي فضائي دفاع کي ثامن الحجج عليہ السلام نامي مشقوں کے تيسرے مرحلے ميں متوسط رينج اور نچلي اڑان کے ميزائيل سسٹم کي کارکردگي کا جائزہ ليا گيا-

ابنا:‌ اس مرحلے ميں فرضي دشمن کے جنگي اور بمبار طياروں نے ايران کے حساس اور اہم ٹھکانوں پر بمباري کے ليے ملک کي مشرقي سرحدوں کے باہر ايندھن بھرنے کے ساتھ ہي ڈرون طياروں کے ساتھ ايران کي سرحدوں پر حملہ کيا- اس حملے کے بعد خاتم الانبيا دفاعي مرکز اور سپاہ پاسداران کے متوسط رينج اور نچلي اڑان کے ميزائيل سسٹم اور اسي طرح مسلح افواج کے توپخانے کے يونٹ نے عام علاقوں اور جنگي مشقوں کے علاقے ميں پھيل کر دشمن کے طياروں کي شناسائي کي کارروائي انجام دي اور انہيں تلاش کرکے دشمن کے جنگي، بمبار اور ڈرون طياروں کي جانب فائرنگ کي اور بغير پائلٹ کے کئي طياروں کو تباہ کر ديا

اس طرح سے انہوں نے ملک کي سرحدوں ميں دشمن کي پيش قدمي کو روک ديا اور ايک بار پھر اسلامي جمہوريہ ايران کے ميزائيل اور توپخانے کے يونٹ کي عديم المثال صلاحيتوں کا مظاہرہ کيا - اس مرحلے ميں اسي طرح فضائي دفاع کے لئے جديد ترين اليکٹرو آپٹک سسٹم اور ارتباط برقرار کرنے کے پيشرفتہ وسائل کو ٹيسٹ کرنے کے بعد فضائي دفاع کے ديدباني کے ٹاوروں ميں نصب کيا گيا-

اسي کے ساتھ ريپڈ ايکشن يونٹ نے اليکٹرانک جنگ کے جديدترين وسائل سے کام ليکے فرضي دشمن کي جانب سے رڈار سسٹم ميں خلل اندازي کي کاروائيوں کا موثر انداز ميں توڑ کيا اور دشمن کے کمانڈ سسٹم ميں خلل پيدا کيا -........

/169