21 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے علاقائی ملکوں کو نصیحت کی ہے کہ اپنے عوام کی آواز سنیں اور ان کے مطالبات پورے کریں۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار بریفنگ میں مصر میں حکومت کے استعفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائي ملکوں میں اگر عوام کو یہ احسا س ہو کہ ان کے حقوق ادا نہیں کئے جارہے ہیں تو وہ تحریک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اس وقت اختتام پذیر ہوگي جب انہیں احساس ہو کہ وہ اپنے ملک کے انتظام میں براہ راست کردار ادا کر رہے ہیں اور امریکہ اور صیہونی حکومت سے ان کی حکومت کی وابستگي ختم ہوگئي ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ اور مغربی ممالک یہ سوچ رہے ہیں کہ ایرانوفوبیا کو ہوا دے کر مشرق وسطی کے ملکوں کے درمیاں تفرقہ ڈال سکتے ہیں جبکہ اسلامی بیداری سے علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات خطرے میں پڑ گئے ہیں اور قومیں امریکہ صیہونی حکومت اور مغربی ممالک سے نفرت کے نعرے لگارہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک شدید مسائل سے دوچار ہیں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی دیکھ رہے ہیں۔................ /169