ابنا: برطانوی وزیر خزانہ جارج آسبورن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے ایران کے بینکنگ سسٹم سے رابطہ منقطع کرلیا ہے اور اب برطانیہ کا کوئي بھی مالی ادارہ ایران کے سنٹرل بینک سمیت کسی بھی مالی ادارے سے تعاون نہیں کرے گا۔ اس سے قبل بعض مغربی ملکوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کے سنٹرل بینک کے خلاف پابندیاں لگانے کی بات کی تھی۔
ادھر فرانس کے ایوان صدر نے ایران کو مذاکرات پرمجبور کرنے کےلئے مزید پابندیاں عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے امریکہ، یورپی یونین اور جاپان و کینڈا سے اپیل کی ہے کہ ایران کے سنٹرل بینک کا بائيکاٹ کر دیں اور اس سے تیل خریدنا بھی بند کردیں۔دوسری جانب روس نے ایران کے خلاف امریکہ اور یورپ کی نئي پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس اس طرح کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ایسا لگتاہے کہ برطانیہ نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے بعد ایران پر نئي پابندیاں عائدکی ہیں۔ یہ رپورٹ آٹھ نومبر کو پیش کی گئي تھی۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر معدنیات و تجارت مہدی غضنفری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں اور ان سے صرف پابندی عائد کرنے والوں کو ہی نقصان پہنچے گا۔
جنرل حسن فیروزآبادیجبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ بریگيڈیر جنرل حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ ملت ایران دشمنوں کی پابندیوں کو ناکام بناکر اپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران علاقائي اور عالمی طاقت ہے اور اس نے دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دشمن جس قدر پابندیاں عائد کریں گے ایران اتنا ہی اپنے اعلی اہداف کی طرف بڑھتا رہے گا۔............
/169