ابنا: امریکی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ گرین ہاوٴس گیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیاہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ گیسوں کااخراج سائنسدانوں کے نزدیک انتہائی بدترین منظر نامے کی عکاسی کر رہا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضا میں گرمی پیدا کرنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ 389اجزاء فی ملین تک پہنچ چکی ہے اور یہ بلند ترین سطح1750ء کے بعد دیکھنے میں آرہی ہے۔ 1750ء کے بعد20فیصد نائٹرو آکسائیڈ، 39فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اور158فیصد میتھین میں اضافہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق ایندھن کے طور لکڑی کا استعمال جنگلات کے خاتمے سبب بن رہا ہے۔ ........
/169