ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 11 شدت پسند ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔اپر دیر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مطلوب شدت پسند کمانڈر شہاب الدین کو گرفتارکرلیاہے۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم کے علاقوں اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں میں توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے قائم شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔مالاکنڈایجنسی کے علاقہ پلئی شیرخانہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔........
/169