ابنا: عالمي عدالت کے ترجمان فادي عبد اللہ نے عبوري حکومت کے عہديداروں سے مطالبہ کياہے کہ عالمي فوجداري عدالت سے تعاون کريں اور سيف الاسلام کواس کے حوالے کر ديں ـ عبد اللہ نے کہا کہ اگر عبوري حکومت ليبيا کے اندر ہي سيف الاسلام پر مقدمہ چلانا چاہتي ہے تو اسے چاہئے کہ عالمي فوجداري عدالت کي جانب سے عائد الزامات کي بنياد پر سيف الاسلام پر مقدمہ چلا ئےـ
ليبيا کے وزيراطلاعات و نشريات محمود شمام نے کہا ہے کہ سيف الاسلام پر ليبيا کے اندر ملکي قوانين کے مطابق مقدمہ چلايا جائے گا اور اسے عالمي فوجداري عدالت کي تحويل ميں نہيں ديا جائے گاـ شمام نے کہا ہے کہ سيف الاسلام کي گرفتاري کو معمر قذافي کے اقتدار کے خاتمے کي آخري کارروائي سمجھا جا رہا ہےـ
ادھر ليبيا کے نو منتخب وزير اعظم عبد الرحيم الکيب نے شہر زنتان ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ سيف الاسلام پر ايک عدالت ميں منصفانہ طور پر مقدمہ چلايا جائے گاـ ہفتے کي شام عبد الرحيم الکيب نے کہا کہ سيف الاسلام کي گرفتاري ليبيا کي قوم کے لئے ناقابل فراموش کاميابي ہےـ انہوں نے کہا کہ سيف الاسلام کي گرفتاري کا دن عوام کے لئے ايک تاريخي دن ہےـ انہوں نے کہا کہ سيف الاسلام اور دوسرے جن افراد نے ليبيا کے عوام پر مظالم ڈھائے ہيں انہيں کيفر کردار تک پہنچايا جائے گاـ وزير اعظم کي اس گفتگو کا عوام نے اللہ اکبر کے نعرے سے خير مقدم کياـ سيف الاسلام کو جو نيٹو کے حملے ميں زخمي ہو گيا تھا سنيچر کے روز تين افراد کے ہمراہ گرفتار کر ليا گياـ
..........
/169