ابنا: تحريک ميں شامل مظاہرين نے مشرقي لندن ميں واقع يو بي ايس بينک کي عمارت پر قبضہ کر ليا ہےـ
ايسي اطلاعات ہيں کہ تحريک نے اس عمارت پر قبضہ اس لئے کيا ہے کہ اس جگہ کو عوام سے رابطے کے لئے استعمال کرے اور يہيں سے عوام کو مخاطب کيا جائےـ
يو بي ايس بينک کي عمارت کو سرمايہ دارانہ نظام اور مالي سسٹم کي ناکامي کا مظہر تصور کيا جاتا ہے اور تحريک ميں شامل افراد اس عمارت پر قبضہ کرکے سرمايہ دارانہ نظام کے مالياتي عدم استحکام کو زيادہ واضح طور پر منظر عام پر لانا چاہتے ہيں
تحريک ميں شامل مظاہرين نے اس سے پہلے سينٹ پال چرچ کے باہر اور فينز بيري اسکوائر پر قبضہ کيا تھا.
............
/169