17 نومبر 2011 - 20:30

امریکی صدرباراک اوبامہ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس پرفردجرم عائدکردی گئی ہے۔

ابنا: امریکی صدرباراک اوبامہ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس پرفردجرم عائدکردی گئی ہے۔ 21 سال کے نوجوان کووائٹ ہاوس پرفائرنگ کے الزام میں گزشتہ روز ایڈاہاؤ سے گرفتارکیاگیاتھاجسےپٹسبرگ میں فیڈرل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزم پرصدراوبامہ کوقتل کرنیکی کوشش کے الزام میں فردجرم عائدکردی۔کیس کی مزیدسماعت واشنگٹن کی عدالت میں ہوگی جہاں ملزم اپنے اوپرلگے الزام کادفاع کریگا۔الزام ثابت ہونیکی صورت کوعمرقیدکی سزاہوسکتی ہے۔گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس میں صدراوباماکے رہائشی کمرےکی کھڑکی پردوگولیوں کے نشان پائے گئے تھے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورجینیاسے ایک کارکوقبضے میں لے لیا،جس سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔............

/169