ابنا: یوکیا آمانو نے آج بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں کہا کہ وہ تازہ رپورٹ کے ضمیمہ میں اٹھائے گئے سوالوں کو حل کرنے کےلئے معائنہ کاروں کی ٹیم ایران بھیجنے کے لئے آمادہ ہیں۔ آمانو نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران کے خلاف اپنے الزامات دہراتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ معائنہ کاروں کی ٹیم میں شامل افراد کو جلد از جلد معین کیا جائے گا۔ امانونے آج کی اپنی رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ ایران کے پاس موجود ایٹمی مواد کو قانون کے خلاف استعمال نہیں کیا گيا ہے۔............ /169
16 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 278851
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ڈائرکٹر یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ وہ ایران کے لئے معائنہ کاروں کا اعلی سطح وفد روانہ کرنے کو تیار ہیں۔