16 نومبر 2011 - 20:30

یونان کی پارلیمان نے لوکاس پاپادیموس کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت کواعتماد کا ووٹ دےدیا ہے یورپ کے اس ملک کو شدید مالی اور اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

ابنا: یونان کی پارلیمان نے لوکاس پاپادیموس کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت کواعتماد کا ووٹ دےدیا ہے یورپ کے اس ملک کو شدید مالی اور اقتصادی  بحران کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تازہ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب یونان کے لیے یورپی یونین کے دوسرے بیل آوٴٹ پیکیج کی مد میں ایتھنز حکومت کو 100 ارب یورو کا نیا قرضہ مل سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی یونان کے بینکوں میں سرمایہ کاری کے لیے 30 ارب یورو فراہم کیے جائیں گے۔ یورپ کے نجی بینک یونان کے ذمہ واجب الادا قرضوں پر پچاس فیصد کٹوتی کرنے کو بھی تیار ہیں۔امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک اس وقت اقتصادی بحران کا شکار ہیں۔ امریکہ اپنے اقتصاد کو بچانے کے لئے دیگر ممالک پراپنی یلغار اور لشکر کشی کرتا رہتاہے۔ لیکن اس کے باوجود امریکہ میں بے روزگاری اور اقتصادی بحران جاری ہے اور امریکی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں.
............

/169