15 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران، ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی تازہ رپورٹ کا منطقی اور مدلل جواب تیار کر رہا ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے آئي اے ای اے کے الزامات کا اک سوسترہ صفحات میں جواب دیا ہے۔ انہون نے ایران کے تعلق سے آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو کے اقدامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے آئي اے ای اے کا اعتبار ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے آمانو نے آئي اے ای اے کی باگ ڈور سبھالی ہے ایران کے خلاف دستاویزات جاری کرنے کی بات کی ہے اور انہوں نے یہ دستاویزات جاری بھی کردیں لیکن کسی نے ان پر اعتماد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صبر و ضبط اور دانشمندی سے آئي اے ای اے کا جواب دے گا۔........... /169