14 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان اور چين کي مشترکہ فوجي مشقوں" دوستي دوہزار گيارہ" کا آغاز ہوگيا ہے-

ابنا: چيني ذرائع ابلاغ کے مطابق پير کے روز سے شروع ہونے والے يہ فوجي مشقيں ستائيس نومبر تک جاري رہيں گي-

يہ فوجي مشقيں پاکستاني علاقے ميں ہو رہي ہيں- ان فوجي مشقوں ميں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کمانڈ کونسل کے قيام جيسے اہم فوجي امور پر عملدرآمد کيا جائےگا-

ان فوجي مشقوں ميں دو سو ساٹھ چيني اور دو سو تيس پاکستاني فوجي حصہ لے رہے ہيں- "دوستي دوہزار گيارہ" پاکستان اور چين کے درميان ہونے والي چوتھي مشترکہ فوجي مشقيں ہيں-

دونوں ہمسايہ ملکوں نے سيکورٹي اور انٹيلي جنس خطرات کے مقابلے ميں فوج کي صلاحيتوں ميں اضافے کي غرض سے ان مشقوں کي منصوبہ بندي کي ہے-

...........

/169