ابنا: خبررساں اداروں کے مطابق کہ يہ فرانسيسي فوجي مشرقي افغانستان کے صوبے کاپيسا ميں ہونے والے طالبان کے حملے کے دوران مارا گيا- فرانس کي وزارت دفاع نے مذکورہ فوجي کي ہلاکت کي تصديق کردي ہے- سن دوہزار ايک سے اب تک افغانستان ميں فرانس کے چھيتر فوجي ہلاک ہوچکے ہيں-
کوئي چار ہزار فرانسيسي فوجي نيٹو کے پرچم تلے افغانستان ميں تعينات ہيں- فرانس نے سن دوہزار چودہ تک افغانستان سے اپنے فوجيوں کو واپس بلانے کا اعلان کر ديا ہے.
...........
/169