14 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ اور الجزائر کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پرعلاقہ اور شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور الجزائر کے وزیر خارجہ مراد مدلسی نے ٹیلیفون پرعلاقہ اور شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے شام کو ایک اہم علاقائی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بیرونی مداخلت کا بند ہونا ضروری ہے اور شام کی حکومت شامی قوانین کے اندر اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے صالحی نے کہا کہ شام کے اندرونی معاملات میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت سے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائےگا ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ الجزآئر کے وزير خارجہ نے بھی شام کو اہم علاقائی اور عرب ملک قراردیتے ہوئےکہا کہ شام کے معاملات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہا ہے اور شامی حکومت اپنے معاملے کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ قطر و سعودی عرب ، امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ملکر شام میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔................

/169