اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم "مگر فعال" دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ نے چار ماہ قبل ماہ جولائی میں شہید محمد عباس ولد احمد کو اغوا کرلیا تھا جنہیں اس عرصے کے دوران مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور ان کا تشدد زدہ اور بے جان جسم حال ہی میں حاج کیمپ میں سڑک کے کنارے پایا گیا۔شہید کو تشدد کے بعد گولی ماری گئی تھی۔ شہید پی آئی بی کالونی کی مسجد و حسینیہ ابوالفضل (ع) کے متولی تھے۔............................../110
13 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 278344
واصلہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ 4 ماہ قبل سپاہ صحابہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نوجوان کو نہایت وحشیانہ انداز سے تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے۔