13 نومبر 2011 - 20:30

یمن میں حکومت مخالف پارٹیوں کے اتحاد کے سربراہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کے ساتھ کوئي معاہدہ ہوا ہے۔

ابنا: یاسین سعید نعمان نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے ساتھ کسی طرح کا معاہدہ نہیں ہوا ہے اور یہ افواہ خود علی عبداللہ صالح کے حلقوں نے اڑائي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کی افواہیں جاری رہیں تو وہ بحران کو حل کرنے کا سیاسی راستہ ترک کردیں گے ۔ قابل ذکرہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز میں کہا گيا ہے کہ اقتدار چھوڑنے کی صورت میں علی عبداللہ صالح اور اس کےقریبی ساتھیوں کو قانونی تحفظ دیا جائےگا ۔ یمن کے انقلابی عوام نے اس تجویز کو اپنےانقلاب کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔...........

/169