ابنا: پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت ظفر محود جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راہول کھلر کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے ارکان کے گوا جانے کا پروگرام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی تجارتی مذاکرات اْسی جگہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس مقام پر 27 اور 28اپریل 2011ء کو دونوں کامرس سیکرٹریوں کے مذاکرات اختتام پذیر ہوئے تھے۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق نئی دہلی مذاکرات میں پاکستان اور بھارت برابری کی بنیاد پر فیصلے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سیمنٹ ٹیکسٹائل سمیت بہت سی مصنوعات پر بھارت کی طرف سے عائد خصوصی طور پر پاکستانی برآمدات پر عائد غیرمحصولاتی پابندیوں اور دوسرے عمومی نان ٹیرف بیریئرز (Non Tarrif Barriers) فوری ختم کرنے کیلئے کہا جائیگا۔ اْنکے خاتمے تک پاکستان بھارت سے متعلق اپنی پازیٹو لسٹ میں شامل دو ہزار کے لگ بھگ بھارتی اشیاء کی درآمد کی ہی اجازت دیگا۔ ........
/169