12 نومبر 2011 - 20:30

امریکہ میں نئي رپورٹوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم اور مؤثر پالیسیوں کا نہ ہونا، امریکہ میں دولت مندوں کی دولت اور غریبوں کی غربت میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

ابنا: امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر کی رپورٹ سے پتہ چلتاہے کہ امریکی دولتمندوں کی دولت جن کی تعداد اس ملک کی کل آبادی کا ایک فیصد ہے، کئي گنا بڑھ چکی ہے جبکہ غریب پہلے سے زيادہ غریب ہوگئے ہيں۔امریکی کانگریس کے بجٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومتوں نےگذشتہ تین عشروں کے دوران، ایسی پالیسیاں اختیارنہيں کیں جن کےذریعے دولت کی منصفانہ تقسیم ہوسکے اور اسی وجہ سے امیروں اورغریبوں کے درمیان فاصلہ بڑھا ہے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ ایسےعالم میں سامنے آئي ہے کہ جب امریکہ میں معاشی بحران سے ناراضگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکی عوام نےاس ملک میں معاشی بحران پر احتجاج کرتے ہوئے سترہ ستمبرسے وال اسٹریٹ پرقبضہ کرو تحریک شروع کر رکھی ہےجو مسلسل جاری ہے۔.......

/169