12 نومبر 2011 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹر وں کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ حماقت ہے۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹر وں کے سابق سربراہ ہانس بلیکس نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ حماقت ہے۔ہانس بلیکس نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر احمقانہ حملہ کرےگا تو اس سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں ایرانی قوم کے جذبات میں مزید اضافہ ہوجائےگا۔ بلیکس نے کہا کہ دھمکی یا فوجی کارروائی کے ذریعہ کسی ملک کو اس کے قومی اوربین الاقوامی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ اسرائیلی اطلاعات پر مبنی ہے اور آمانو کی رپورٹ امریکی اور اسرائیلی اشاروں پر مرتب کی گئی ہے۔.....

/169