ابنا: پاکستان میں چکوال کے نواحی علاقے پیر چنبل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جمعہ کی شام نواحی علاقے پیرچنبل کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا جہاں پہلے سے موجوددہشت گردوں نے گھات لگا کران پرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔ ہفتہ کی صبح جب انٹیلی جنس حکام کی زیرقیادت پولیس اہلکارعلاقے میں پہنچے توانہیں چار انٹیلی جنس اہلکاروں کی لاشیں ملیں،جس پرعلاقے کی بڑے پیمانے پرناکہ بندی کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی۔اس آپریشن کے دوران دن بھرعلاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔ .....
/169