9 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای کی جانب سے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف جاری کی جانے والی رپورٹ کو صیہونیوں کی سازش قرار دیا ہے۔

ابنا: علی لاریجانی نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی غیر معمولی رپورٹ کے بارے میں مزید کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی سے کام لیتے ہوۓ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے حکام کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنے اور تمام مسائل کا نزدیک سے جائزہ لینے کی دعوت دی ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ صیہونیوں نے ایران کے خلاف سازش تیار کی ہے۔ لاریجانی نے مزید کہا کہ روس اور چین نے بھی اس رپورٹ کے بارے میں شک کا اظہار کیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے مقصد سے یہ رپورٹ جاری کی گئي ہے۔

............

/169