8 نومبر 2011 - 20:30

صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی پر ہوائی حملہ کیا ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست کے جنگی جہازوں نے آج صبح خان یونس کے شمال مغرب میں واقع ایک علاقے پر دومیزائل فائر کیے جس میں اس علاقے کی زرعی زمینوں کو کافی نقصان پہنچا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے گذشتہ رات غزہ کے شمال مغرب میں واقع السودانیہ علاقے پر بھی حملے کئے جس میں بظاہر کوئي جانی نقصان نہيں ہوا۔دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے الخلیل اور جنین کے ایک گاؤں قباطیہ پرحملہ کر کے تین فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔غزہ پٹی پرصہیونی فوج کےحالیہ حملوں میں سولہ فلسطینی شہید ہوگئے ہيں۔

غزہ پٹی پرصہیونی فوج کےحملوں کےبعد تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اس حکومت کی جنگ افروزی کاسلسلہ جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ صہیونی ریاست کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں ان حملوں کا جواب دینے کے لئے آٹھ ہزار فلسطینی الرٹ ہیں ۔.............

/169