7 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سیاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ایرانی بحریہ امریکی سواحل کے قریب آزاد سمندر میں جاسکتی ہے اور ایسا کرنی کی اس میں صلاحیت بھی موجود ہے۔

ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ایرانی بحریہ امریکی سواحل کے قریب آزاد سمندر میں جاسکتی ہے اور ایسا کرنے کی اس میں صلاحیت بھی موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحری کشتی جماران دیگر ممالک کی بحری کشتیوں کی طرح تیل کی کشتیوں کی حفاظت پر مامور ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ آزاد سمندر میں دیگر ممالک کی طرح حاضر ہونے کا حق رکھتی ہے اور امریکی سواحل کے قریب آزاد پانی میں ایرانی بحریہ کو حاضر ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اس سے قبل ایڈمیرل سیاری نے کہا تھا کہ جس طرح امریکی بحریہ ہماری آبی سرحدوں کے قریب ہے ہم بھی ویسے  ہی امریکی سرحدوں کے قریب اپنی بحریہ کے جوانوں کو تعینات کرسکتے ہیں اور ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔............

/169