ابنا: صدر بشار اسد نے اس ملک کي اہم سياسي، اقتصادي اور سماجي شخصيات نيز قبائلي عمائدين سے ملاقات ميں کہا کہ شام کے عوام نے پورے اتحاد و يکجہتي کے ساتھ غير ملکي مداخلت اور سازشوں کا راستہ بند کر ديا ہے اور اپنے قومي حقوق کي بحالي پر تاکيد کرتے ہيں-
انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتدار اعلي کو نشانہ بنا کر کي جانے والي ہر جنگ ميں ہميں جيتنا ہي ہوگا- واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے حاليہ دنوں ميں مظاہرے کرکے صدر بشار اسد اور ان کي جانب سے کي جانے والي اصلاحات کي بھرپور حمايت کا اعلان کيا ہے-
حاليہ مہينوں کے دوران شام ميں غير ملکي حمايت يافتہ مسلح گروہوں نے مظاہرين کي صفوں ميں شامل ہو کر سيکورٹي فورسز پر حملے کيے ہيں اور اس طرح ملک کو بدامن بنانے کي کوشش کي ہے ـ